ملک میں موجود لولی لنگڑی جمہوریت بینظیربھٹوکی مرہون منت ہے۔یوسف رضاگیلانی
ہماری حکومت نے1973 کے آئین کو بحال کیا۔446 ارکان نے73کے آئین کی بحالی میں ووٹ دیا،میثاق جمہوریت پرنظیر بھٹو نے دستخط کیے تھے،میں نےچارٹرآف ڈیموکریسی پر85 فیصد عملدرآمد کیا۔سابق وزیراعظم کا خطاب
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:10
ملتان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 ستمبر2016ء) :سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں موجود لولی لنگڑی جمہوریت بینظیر بھٹوکی مرہون منت ہے،ہماری حکومت نے1973 کے آئین کو بحال کیا۔446 ارکان نے73کے آئین کی بحالی میں ووٹ دیا،میثاق جمہوریت پر بے نظیر بھٹو نے دستخط کیے تھے،میں نےچارٹر آف ڈیموکریسی پر85 فیصد عملدرآمد کیا۔انہوں نے پیپلزلائیرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 58 ٹو بی ہر صدر نے فرض سمجھ کراستعمال کیا۔
ہمارے صدر نے بھی ہمارے خلاف 58 ٹو بی استعمال کیا۔58 ٹو بی کا اطلاق صدر سے لے لیا تو افتخار چودھری نےاس کا اطلاق مجھ پرکیا۔انہوں نے کہا کہ میں نےچارٹر آف ڈیموکریسی میں85 فیصد عملدرآمد کیا۔یوسف گیلانی نے کہا کہ نواز شریف انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہتے تھے۔(جاری ہے)
آصف زرداری نے انہیں الیکشن میں حصہ لینے پر راضی کیا۔بے نظیر کی شہادت پر انہوں نے پھر کہا میں الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے کہ بڑےسے بڑے لیڈر کی آنکھ میں آنکھ ڈال کربات کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کےلیے پیپلزپارٹی کا بہت اہم کردار ہے۔ہماری حکومت نے1973 کے آئین کو بحال کیا۔446 ارکان نے73کے آئین کی بحالی میں ووٹ دیا۔ معلوم نہیں تھا کہ اتنی بڑی ذمےداری مجھ پر ڈالی جارہی ہے۔مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں وزیراعظم بنوں گا اور 73 کا آئین بحال کراؤں گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.