ریلی ڈرامہ فلاپ‘ صرف6ہزار لوگوں کی شرکت پر عمران خان مایوس ہو گئے‘زعیم قادری
پی ٹی آئی کی سیاست عوامی خدمت نہیں ذاتی اقتدار کے لئے ہے‘ شیخ چلی دن میں بھی خواب دیکھتا ہے‘رکن اسمبلی
ہفتہ 3 ستمبر 2016 23:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء ) پنجاب اسمبلی کے رکن سیدزعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ہے، پورے ملک سے 6ہزار لوگوں کے آنے پر عمران خان مایوس ہو چکے ہیں، کنٹینر کا بہانہ بنا کر احتجاجی ریلی کی ناکامی کی مایوسی چھپانا چاہتے ہیں۔ سیدزعیم حسین قادری نے عمران خان اور دیگر کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بے مقصد احتجاجی جلسوں اور ریلیوں سے کب تک عوام کو تکلیف اور مسائل میں مبتلا کرتے رہیں گے۔
پی ٹی آئی کی سیاست عوامی خدمت نہیں ذاتی اقتدار کے لئے ہے۔ کیونکہ عوام کے مسائل سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں حل ہوتے ہیں۔ سیدزعیم حسین قادری نے کہا کہ احتجاجی ریلی سے شاہراہ‘ راستے بند کرنا اور تاجروں کے لئے رزق حلال کمانے کی راہ میں حائل ہونا انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان انتخابات اور عدالت میں ہار چکے ہیں۔
ہاری ہوئی جنگ کو سڑکوں پر نہیں جیت سکتے۔ اس احتجاج سے بھی اب ان کی قسمت نہیں بدلے گی۔ انہوں نے کہا ہم تعمیر کی سیاست کرتے ہیں اور عوام تعمیر کی سیاست کرنے والے کو ووٹ دیتے ہیں۔ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی پے درپے جیت پی ٹی آئی کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے۔ کنٹینرپارٹی کا زوال شروع ہو چکا ہے۔ زعیم قادری نے مزیدکہا کہ روالپنڈی کے شیخ چلی اور مولانا کینیڈی کا اتحاد دوصفروں کا مجموعہ ہے۔ شیخ چلی کو دن میں بھی اقتدار کے سہانے خواب آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے ناقد نوازشریف کی بنائی ہوئی موٹروے پر ہی سفر کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.