ہمارے پاس جاتی امراء لاہور یا پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد جانے کا آپشن ہے، باہمی مشاورت سے حتمی اعلان کریں گے: طاہر القادری

muhammad ali محمد علی اتوار 4 ستمبر 2016 01:33

ہمارے پاس جاتی امراء لاہور یا پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد جانے کا آپشن ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3 ستمبر ۔2016ء) طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس جاتی امراء لاہور یا پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد جانے کا آپشن ہے اس حوالے سے باہمی مشاورت سے حتمی اعلان کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے راولپنڈی میں تحریک قصاص کے تحت نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ ماڈل ٹاون کے شہداء کا قصاص ہر صورت لیا جائے گا۔

حکمراں اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ ہم ماڈل ٹاون کے شہداء کا قصاص بھول گئے ہیں۔ شہداء کا قصاص لینے کیلئے ہمارے پاس جاتی امراء لاہور یا پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد جانے کا آپشن ہے۔ اس حوالے سے باہمی مشاورت کے بعد حتمی اعلان کریں گے۔ اپنی تقریر کے دوران طاہر القادری کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعوی کیا گیا کہ کل بھوشن یادیو کی کال کا ریکارڈ نوازشریف اورشہبازشریف کی ملز سے ملا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سال میں 300 بھارتی پاکستان آئے۔ یہ بھارتی جاتی امراء کے مہمان ہوتے ہیں جن کی دستاویزات چیک کرنےکی کسی کو اجازت نہیں۔ طاہر القادری کی جانب سے آرمی چیف راحیل شریف سے اپیل کی گئی ہے کہ انصاف دلائیں۔ راحیل شریف صاحب آپ نے کہا تھا ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے ورثا کو انصاف ملے گا۔ لیکن راحیل شریف آپ چلے گئے توانصاف کون دے گا؟ اگر انصاف نہ ملا توسوچیں اللہ کےحضور کیا جواب دیں گے؟