آزادی ٹرین کراچی پہنچ گئی ، گورنر سندھ نے استقبال کیا ، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

اتوار 4 ستمبر 2016 23:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4ستمبر۔2016ء) آزادی ٹرین کراچی پہنچ گئی ،جہاں پر گورنر سندھ نے استقبال کیا اور آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو آزادی ٹرین کراچی پہنچ گئی ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ٹرین کا استقبال کیا ، کینٹ اسٹیشن پر عوام نے جوش وخروش کے ساتھ آزادی ٹرین کا استقبال کیا اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔آزادی ٹرین پشاور سے کراچی کیلئے روانہ ہوئی تھی جو ملک کے مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے کراچی پہنچی ۔ہر شہر میں شہریوں کی بڑی تعداد نے اس کا استقبال کیا اور پاکستان زندہ آ باد کے نعرے لگائے۔

متعلقہ عنوان :