پہلے دو میچ جیت چکے ہیں اب دو ہزار اٹھارہ میں دوبارہ کرکٹ میچ کھیلیں گے ‘سردار ایاز صادق

پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والوں کو کوئی پاکستانی قبول نہیں کر سکتا ‘ یہ مناسب نہیں کہ پہلے قتل کرو اور پھر معافی مانگ لو‘ اپوزیشن حکومت کا احتساب پارلیمنٹ میں ہی کر سکتی ہے‘ سپیکر قومی اسمبلی کی لاہور میں شادی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو

اتوار 4 ستمبر 2016 23:47

پہلے دو میچ جیت چکے ہیں اب دو ہزار اٹھارہ میں دوبارہ کرکٹ میچ کھیلیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4ستمبر۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پہلے دو میچ جیت چکے ہیں اب دو ہزار اٹھارہ میں دوبارہ کرکٹ میچ کھیلیں گے ‘پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والے کسی کو قبول نہیں‘ یہ مناسب نہیں کہ پہلے قتل کرو اور پھر معافی مانگ لو ‘پاکستان کے خلاف نعرے لگانیوالوں کے لیے یہاں کوئی جگہ نہیں ‘ اپوزیشن حکومت کا احتساب پارلیمنٹ میں ہی کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ لاہور کا موسم خوشگوار ہے اور لوگ باہر نکل کر موسم سے لطف اندو زہو رہے ہیں‘ جن لوگوں کو کرکٹ میچ کھیلنے کا شوق ہے اب ان کے ساتھ دو ہزار اٹھارہ میں میچ کھیلا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ واحدپلیٹ فارم ہے جہاں کی گئی بات ریکارڈ کا حصہ رہتی ہے اپوزیشن حکومت کا احتساب پارلیمنٹ میں ہی کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والوں کو کوئی پاکستانی قبول نہیں کر سکتا۔ یہ مناسب نہیں کہ پہلے قتل کرو اور پھر معافی مانگ لو۔