تحر یک انصاف کی تحر یک احتساب فیصلہ کن مر حلے میں داخل ہو چکی ہے ‘ وائس چےئر مین تحر یک انصاف

اپوزیشن جماعتوں میں جتنا اتحاد اور اتفاق ہوگا (ن) لیگ کی حکومت پر اتنا زیادہ ہی دباؤ بھی آئیگا‘ شاہ محمودقریشی کی گفتگو

اتوار 4 ستمبر 2016 23:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4ستمبر۔2016ء) تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کی تحر یک احتساب فیصلہ کن مر حلے میں داخل ہو چکی ہے ‘عید کے بعد (ن) لیگ کیلئے الٹی گنتی شروع ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقریشی نے کہا کہ عید کے بعد ملک کے دیگر شہروں میں بھی احتجاج اور جلسوں کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائیگی۔

ایک سوال کے جواب میں شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ اگر (ن) لیگ سمجھتی ہے کہ تحر یک انصاف احتجاج کرتی رہیگی اور ملک میں آئندہ انتخابات کا وقت آجائیگا اور وہ احتساب سے بچ جائیں گے تو ایسا ممکن نہیں ہوگا حکمرانوں کو پانامہ لیکس کا ہر صورت حساب دینا پڑ یگا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں جتنا اتحاد اور اتفاق ہوگا (ن) لیگ کی حکومت پر اتنا زیادہ ہی دباؤ بھی آئیگا۔