راولپنڈی : جی ایچ کیو کے 10 کلو میٹر کے علاقہ میں موبائل فون سرس بند

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 ستمبر 2016 17:05

راولپنڈی : جی ایچ کیو کے 10 کلو میٹر کے علاقہ میں موبائل فون سرس بند

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05ستمبر2016ء) : جی ایچ کیو کے 10 کلو میٹر کے علاقہ میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کی تقریبات کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے موبائل فون سروس کو بند رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس صبح 6 بجے سے دوپہر ایک بجے تک اور پھر دوپہر 2 بجے سے رات 11 بجے تک بند رہے گی۔ دوسری جانب راولپنڈی کے کچھ علاقہ جات میں ابھی سے موبائل فون سروس معطل ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :