Live Updates

6 ستمبر اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کی صورت میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی،پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ

پیر 5 ستمبر 2016 23:08

اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔5 ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 6 ستمبر اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کی صورت میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی اور ملک کے چپہ چپہ کے دفاع کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں یوم دفاع کے سلسلہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ اسلام آباد کی صدر اسماء راجہ نے کہا کہ 6 ستمبر 1965ء کو پاک فوج نے بہادری اور جوانمردی کی عظیم مثالیں پیش کرکے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنا دیئے۔ پاک فوج کی اس بہادری عزم اور حوصلہ سے نوجوان نسل کو آگاہ کرنا ضروری ہے تاکہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کی صورت میں ہماری نوجوان نسل اپنے ہیروز کی مثالوں کو سامنے رکھتے ہوئے کھڑی ہو جائے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ اسلام آباد کے نائب صدر چوہدری انصر فاروق نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور یہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا، پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کی جنرل سیکرٹری شہلا خان نیازی نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم پاکستان کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے خلاف متحد ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کی رہنما نادیہ خٹک نے کہا کہ ہمیں اپنے آباؤ اجداد کے کارناموں سے متعلق اپنے نوجوانوں کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے رہنماؤں سردار نعمان، محمد نعمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات