وزیراعظم نوازشریف کا آٹے کی قیمتوں میں اضافے کانوٹس

قیمتیں فوری واپس لینے کے احکامات

پیر 5 ستمبر 2016 23:10

وزیراعظم نوازشریف کا آٹے کی قیمتوں میں اضافے کانوٹس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 ستمبر ۔2016ء) وزیراعظم محمدنوازشریف نے فلورملزمالکان کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کانوٹس لیتے ہوئے قیمتیں فوری واپس لینے کے احکامات دیدیئے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازنے ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہاکہ نوازشریف نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کانوٹس لے لیااورآٹے کی پرانی قیمتوں پرفروخت کویقینی بنانے اوراضافہ واپس لینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔واضح رہے کہ فلورملزمالکان نے آٹے کی فی کلوقیمت میں ایک روپے اوربیس کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20روپے اضافہ کردیاتھا

متعلقہ عنوان :