سپیکر قومی اسمبلی کی صحافیوں کو دوران ڈیوٹی تحفظ کی فراہمی کے حوالہ سے تجاویز کو قانونی حیثیت دینے پر مشاورتی اجلاس رواں ہفتے بلانے کی ہدایات

پیر 5 ستمبر 2016 23:14

اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔5 ستمبر ۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے صحافیوں کو دوران ڈیوٹی تحفظ کی فراہمی کے حوالہ سے دی جانے والی تجاویز کو قانونی حیثیت دینے پر مشاورتی اجلاس رواں ہفتے بلانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے متعلقہ سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید، سیکرٹری اطلاعات و نشریات اور صحافی تنظیموں کے نمائندوں کو اجلاس میں یقینی شرکت کیلئے پابند کیا جائے۔

انہوں نے پی آر اے کے صدر صدیق ساجد سے کہا کہ آپ اپنی تجاویز کو ہر لحاظ سے مکمل کرکے میرے سیکرٹریٹ میں جمع کرائیں تاکہ ان پر غور کرنے کے بعد اسمبلی سے اس پر قانون سازی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :