پاک فوج نے ہمیشہ قومی وقار، سا لمیت اور خو د مختار ی کو مقد م ر کھتے ہو ئے دفاعِ وطن کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں ، کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل صا د ق علی

ان کی بے مثال بہادری اور جذ بہ ِ ایثا ر کے کارنامے ہماری قو می تاریخ کے ابواب میں سنہرے حروف سے عبارت ہیں جس دھرتی کی آبیاری شہداء کے خون سے ہو، اُسے دُنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں د ے سکتی،لاہور گیریژن میں خصوصی تقریب سے خطاب

منگل 6 ستمبر 2016 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔6 ستمبر ۔2016ء) کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل صا د ق علی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ قومی وقار، سا لمیت اور خو د مختار ی کو مقد م ر کھتے ہو ئے دفاعِ وطن کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں اور ان کی بے مثال بہادری اور جذ بہ ِ ایثا ر کے کارنامے ہماری قو می تاریخ کے ابواب میں سنہرے حروف سے عبارت ہیں۔ اُنھوں نے پاک فوج کے ساتھ ساتھ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس دھرتی کی آبیاری شہداء کے خون سے ہو، اُسے دُنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں د ے سکتی۔

وہ آج لاہور گیریژن میں یوم شہداء کے سلسلے میں یاد گارِ شہداپر منعقد خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اِس موقع پر اعلیٰ سول اور فوجی حکام ، مختلف شعبہ جاتِ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ پاک فوج کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس آفیسرز، جوان اور شہداء کے عزیز و اقارب کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل صا دق علی نے کہا کہ یوم ِدفاع وہ تاریخ ساز دن ہے کہ جب ہم نے من حیث القوم ملی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

اُنھوں نے کہا کہ جنگ 1965 ء کی طر ح آج بھی دفاعِ وطن کی خاطرہماری جرّی اور بہادر مسلح افواج اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے ناپاک عزائم کے سامنے ایک سیسہ پلائی دیوار ہیں اور یہ عزم واستقلال بھرپور قومی تائید و حمایت سے ہی ممکن ہے۔لیفٹیننٹ جنرل صا د ق علی نے کہا کہ ہمارے شہداء کے ورثاء قوم کا قیمتی اثا ثہ اور سر ما یہ افتخا ر ہیں اور مُلک کے روشن مستقبل کی خاطر اُن کا صبروایثار قابل ِستائش ہے۔

کور کمانڈر لاہور نے ہر قیمت پر قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے پاک فوج کے بھرپور عزم کو دُہرایا اور آفیسرز اور جوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جذبہِ شجاعت و قربانی ہمارا قومی ورثہ ہے اور وُہ اپنے بہادر اسلاف کی پیروی کر تے ہوئے مادر ِوطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں کوئی کسر اُٹھا نہ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :