پاک فوج کے 200افسران اور جوانوں کا دستہ عالمی امن مشن میں شرکت کے لیے خرطوم روانہ

منگل 6 ستمبر 2016 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔6 ستمبر ۔2016ء) پاک فوج کے 200افسران اور جوانوں کا دستہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں شرکت کے لیے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم روانہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

لاہور ائیرپورٹ پاک فوج کے 20 افسران اور 180جوانوں کا دستہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں شرکت کے لیے خصوصی عسکری فلائیٹ نمبر جے اے اے1111 کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ سے سوڈان کے دار الحکومت خرطوم کے لئے روانہ ہوا۔ روانگی سے قبل لاہور ائیر پورٹ پر موجود افسران اور جوانوں نے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی بلند کیے۔

متعلقہ عنوان :