امریکی صدربراک اوباما نے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے پہلی مرتبہ ایک مسلمان کو فیڈرل جج نامزد کردیا- عابد قریشی پاکستان میں پیدا ہوئے، 1977 میں کرنیل کالج سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور 1997 میں ہارورڈ لاءسکول سے قانون کی ڈگری لی
میاں محمد ندیم بدھ 7 ستمبر 2016 13:42
واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 ستمبر۔2016ء) امریکی صدربراک اوباما نے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے پہلی مرتبہ ایک مسلمان کو فیڈرل جج نامزد کردیا۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی نڑاد امریکی شہری عابد قریشی کو امریکی ریاست کولمبیا کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج کے طور پر نامزد کیا گیا۔اس حوالے سے جاری کیے گئے ایک بیان میں امریکی صدر اوباما کا کہنا تھا مجھے یونائٹڈ اسٹیٹس کورٹ بینچ میں عابد قریشی کو نامزد کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ دیانت داری اور انصاف کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے امریکی عوام کی خدمت کریں گے۔
دی نیشنل لاءجرنل کے مطابق عابد قریشی پاکستان میں پیدا ہوئے، جنھوں نے 1977 میں کرنیل کالج سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور بعدازاں 1997 میں ہارورڈ لاءسکول سے قانون کی ڈگری لی، وہ 2006 سے واشنگٹن ڈی سی کی ایک لاءفرم لیتھم اینڈ واٹیکنز سے منسلک ہیں۔(جاری ہے)
امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے عابد قریشی کی بحیثیت فیڈرل جج نامزدگی کو مسلم وکلاءگروپوں کی جانب سے تاریخی اقدام قرار دیا جارہا ہے۔
مسلم ایڈووکیٹس نامی ایک لاءفرم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فرحانہ کھیرا نے کہا میں عدلیہ کے لیے ہر کمیونٹی سے بہترین افراد کے انتخاب پر امریکی صدر براک اوباما کے اس اقدام کو سراہتی ہوں۔واضح رہے کہ عابد قریشی کی نامزدگی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب براک اوباما کی مدت صدارت رواں برس نومبر میں اختتام پذیر ہونے والی ہے، جبکہ ملک میں اگلے صدارتی انتخابات کے لیے بھی مہم جاری ہے۔امریکی صدارت کے لیے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمان جج کی نامزدگی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، جو اس سے قبل امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کی تجویز بھی دے چکے ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا اگر کسی مسلمان کو فیڈرل جج بنادیا گیا تو یہ بالکل ممکن ہے کہ وہ غیر منصفانہ فیصلے کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.