چیف الیکشن کمشنر سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی خیر سگالی ملاقات

بدھ 7 ستمبر 2016 22:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 ستمبر ۔2016ء ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ سردار رضا سے خیر سگالی ملاقات کی ۔بدھ کو وزیر اعلی سندھ جو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے ۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وزیر اعلی سندھ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ملاقات خیرسگالی کے لئے تھی۔ وزیراعلی سندھ نے میڈیا سے مزید بات چیت کرنے سے گریز کیا اور الیکشن کمیشن سے روانہ ہوگئے۔