Live Updates

عمران خان کے رائیونڈ کی طرف مارچ کے اعلان کے بعد (ن) لیگ کے کارکنوں نے ’’ قیادت کے جانثار‘‘ کے نام سے گروپ بنا لیا

وابستگی رکھنے الے بلدیاتی نمائندوں اور کارکنوں کاپی ٹی آئی کیخلاف رائیونڈ میں احتجاجی مظاہرہ ، دیگر صوبوں سے بھی رہنماؤں اور کارکنوں نے لاہور آنے کا اعلان کر دیا

بدھ 7 ستمبر 2016 23:05

عمران خان کے رائیونڈ کی طرف مارچ کے اعلان کے بعد (ن) لیگ کے کارکنوں نے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے 24مارچ کو رائیونڈ کی طرف مارچ کے اعلان کے بعد (ن) لیگ کے کارکنوں نے ’’ قیادت کے جانثار‘‘ کے نام سے گروپ بنا لیا ، (ن) لیگ سے وابستگی رکھنے الے بلدیاتی نمائندوں اور کارکنوں نے پی ٹی آئی کیخلاف رائیونڈ میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ، دیگر صوبوں سے بھی لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے لاہور آنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی طرف سے 24مارچ کووزیر اعظم نواز شریف کی رہائشگاہ رائے ونڈ کی طرف سے مارچ اور گھیراؤ کے اعلان کے بعد (ن) لیگ کے کارکنوں نے ’’ قیادت کے جانثار ‘‘ کے نام سے گروپ بنا لیاہے ۔ان کارکنوں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے پہنچنے سے پہلے رائے ونڈ پہنچیں گے اور اپنی قیادت کے گھر کی حفاظت کریں گے اور اپنی قیادت کی حفاظت کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں (ن) لیگ سے وابستگی رکھنے والے بلدیاتی نمائندوں اور (ن) لیگ کے کارکنوں نے رائے ونڈ میں پی ٹی آئی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور عمران خان کے خلاف اور اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگائے ۔ اس موقع پرشرکاء کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کوکسی صورت بھی مارچ او رقیادت کے گھر کا گھیراؤ نہیں کرنے دیں گے۔ پی ٹی آئی اس ملک میں نئی روایت نہ ڈالے ۔ علاوہ ازیں خیبر پختوانخواہ ، بلوچستان اور سندھ سے بھی لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے چوبیس مارچ کولاہور پہنچنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات