سانحہ کوئٹہ کے 56 وکلاء شہداء کے لواحقین کی مالی مدد کیلئے 56کروڑ روپے ڈی سی کو جاری

بدھ 7 ستمبر 2016 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔7 ستمبر ۔2016ء ) 2016کی دردناک وحشیانہ دہشت گردانہ سانحہ کے شہداء کمیٹی کے چےئرمین عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ صوبائی وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کوئٹہ کے 56 وکلاء شہداء کے لواحقین کی مالی مدد کیلئے 56کروڑ روپے ڈی سی کوئٹہ کو جاری کردئیے گئے ہیں کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں وکلاء کے خاندانوں کیلئے امیدوار کی کوالیفکیشن کے مطابق ایک ایک نوکری دی جائے گی جس کی وکلاء کی طرف سے تیاری جاری ہے اور اس سلسلے میں محکمانہ رولز کو ریلیکس کیا جائے گا اور فوری تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

وکلاء کے بچوں کے مستقبل کی تعلیم کے سلسلے میں پالیسی مرتب کی جائے گی اور وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالمالک کاسی کی جانب سے شہید وکلاء کیلئے وقف کی گئی زمین کی چاردیواری اور دیگر ضروریات پوری کی جائے گی وکلاء کو قابلیت کی بنیاد پر بیرون ملک بیرسٹری اور ایل ایم کیلئے بھجوانے کا کام شروع کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :