صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے والد آبائی گاؤں بیکڑ میں سپردخاک

بدھ 7 ستمبر 2016 23:14

کوئٹہ /ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔7 ستمبر ۔2016ء)صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے والد میر غلام قادر بگٹی کو ان کے آبائی گاؤں بیکڑ میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں آئی جی ایف سی ‘ جی او سی 33 ڈویژن کے میجرجنرل سمیت سیاسی و قبائلی عمائدین سمیت اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی فاتحہ خوانی ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں جاری ہے گزشتہ روز صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے والد میرغلام قادر بگٹی اسلام آباد میں ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے مرحوم کو بدھ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن جی او سی 33 ڈویژن کے میجر جنرل اظہر نوید سمیت اعلیٰ سرکاری حکام قبائلی و سیاسی عمائدین سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی فاتحہ خوانی بیکڑ میں جاری ہے سینیٹر آغا شہباز درانی ‘ ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل درانی ‘ اراکین اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ ‘ طاہر محمود ‘ حاجی محمد خان لہڑی ‘ اکبر آسکانی سمیت دیگر نے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی سے ان کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔