Live Updates

مجھے اسپیکر عمران خان نے نہیں ایوان نے منتخب کیا ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 ستمبر 2016 13:17

مجھے اسپیکر عمران خان نے نہیں ایوان نے منتخب کیا ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08ستمبر2016ء) : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عمران خان کے قومی اسمبلی میں کیے گئے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اسپیکر قومی اسمبلی عمران خان نے نہیں بلکہ ایوان نے منتخب کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو شروع ہی سے میری ذات سے مسئلہ رہا ہے۔ ان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ مجھ سے اپنے حلقے میں تین بار شکست کھا چکے ہیں اور انہیں یہ شکست ہضم نہیں ہو رہی۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کہا تھا کہ ایاز صادق غیر جانبدار نہیں رہے لہٰذا میں اب ان کو اسپیکر نہیں بلکہ صرف ایاز صادق کہوں گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات