فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ راوٴنڈ، سوئٹزر لینڈ نے پْرتگال کو شکست دیدی

جمعرات 8 ستمبر 2016 13:42

فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ راوٴنڈ، سوئٹزر لینڈ نے پْرتگال کو شکست دیدی

باسل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 ستمبر۔2016ء) سوئٹزر لینڈ نے فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں یورپین چیمپئن پرتگال کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ کپتان کرسٹیانو رونالڈو بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ راوٴنڈ کے مقابلے دنیا بھر میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

باسل میں میزبان سوئٹزرلینڈ اور پرتگال آمنے سامنے ہوئے۔ 19 سالہ بریل ایمبولو نے 23ویں منٹ میں سوئٹزرلینڈ کو برتری دلوا دی۔ 29 ویں منٹ میں ایڈمر نے گول کر کے برتری کو دْگنا کر دیا۔ یورپین چیمپئن پرتگال کی ٹیم میچ میں کوئی گول نہ کر سکی۔ اس طرح سوئٹزر لینڈ نے کرسٹیانو رونالڈو الیون کیخلاف مقابلہ 0-2 سے اپنے نام کیا۔

متعلقہ عنوان :