نیب کااجلاس:راجہ پرویزاشرف اورشرجیل میمن کیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری

راجہ پرویزاشرف کیخلاف ریفرنس ینگ جن رینٹل پاورمنصوبے میں کرپشن پردائرکیا گیا،نیب حکام نے شرجیل میمن کیخلاف اختیارات سے تجاوزاورقومی خزانے کو نقصان پرریفرنس دائرکرنے کی منظوری بھی دی ہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 8 ستمبر 2016 16:49

نیب کااجلاس:راجہ پرویزاشرف اورشرجیل میمن کیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 ستمبر2016ء) :نیب نے کرپشن کے الزام میں سابق وفاقی وزیرپانی و بجلی راجہ پرویز اشرف اور شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں کرپشن کے الزام میں سابق وفاقی وزیرپانی و بجلی راجہ پرویز اشرف اور شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ریفرنس ینگ جن رینٹل پاور منصوبے میں کرپشن کے الزام پر دائر کیا گیا تھا۔جس پر نیب حکام نے راجہ پرویز اشرف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔راجہ پرویزاشرف پر قومی خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا لزام ہے۔نیب حکام نے سابق صوبائی وزیرسندھ شرجیل میمن کیخلاف بھی اختیارات سے تجاوز اور قومی خزانے کو نقصان پر ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ہے۔