متحدہ کے ووٹرز کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ وہ ووٹ کاسٹ نہ کرسکیں ،نسرین جلیل
انتخابات میں سندھ حکومت نے اپنے امیدورا کی کامیابی دلانے کے لئے بھرپور وسائل کا استعمال کیا ہے،محمد حسین
جمعرات 8 ستمبر 2016 19:36
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی سینیٹر نسرین جلیل نے کہا ہے کہ متحدہ کے ووٹرز کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ وہ ووٹ کاسٹ نہ کرسکیں ۔ایم کیو ایم والے ڈرنے والے نہیں ہیں اور میں ووٹرز سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔وہ اردو نگر میں پولنگ اسٹیشن کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کر رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس 127 میں ایم کیو ایم کے 70 سے 75 فیصد ووٹرز موجود ہیں، اس لئے ایم کیو ایم کی جیت یقینی ہونی چاہیے کیونکہ ایم کیو ایم 3 مرتبہ یہاں سے جیت چکی ہے ۔میڈیا سے گفتگو کے بعد جب نسرین جلیل نے پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں اندر جانے نہیں دیا ۔(جاری ہے)
بات چیت کے بعد پولیس اہلکاروں نے انہیں اندر جانے کی اجازت دے دی۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے کہا کہ آج کے انتخابات میں سندھ حکومت نے اپنے امیدورا کی کامیابی دلانے کے لئے بھرپور وسائل کا استعمال کیا ہے۔ دوپہر تک ایم کیو ایم کے کارکنا ن کو خوف زدہ کیا جا تارہا ہے مسلح دہشت گرد ٹولیوں کی شکل میں آتے ہیں اور ہمارے کیمپ اکھاڑتے ہیں اور ہمارے ووٹرز کو خوف زدہ کر کے بھگا دیتے ہیں لیکن پولیس تماشائی بنی رہی ۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہمیں کمیپ لگانے کی اجازت نہیں ہے جس کی وجہ سے ہم فٹ پاتھوں پر بیٹھ کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ صبح سے الیکشن کمیشن کا کوئی نمائندہ نظر نہیں آیااور ہم الیکشن کمیشن کو سینکڑو شکایات درج کراچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت آ ج کے انتخاب میں مکمل طور پر پارٹی بنی ہوئی ہے۔ہمارے امیدوار کی کامیابی یقینی ہے اگر کوئی دوسرا کامیاب ہوتا ہے تو وہ دھاندلی سے ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.