پی ایس 127 میں پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک موجود ہے اسلیے ان کی جیت کا امکان ہے: خالد مقبول صدیقی

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 ستمبر 2016 20:39

کراچی (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8ستمبر 2016ء) خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ایس 127 میں پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک موجود ہے اسلیے ان کی جیت کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک موصول ہونے والے نتائج میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو برتری حاصل ہے۔ اس حوالے سے رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے بھی تسلیم کیا ہے کہ پی ایس 127 میں پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک موجود ہے اسلیے ان کی جیت کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ 2013 کے الیکشن میں یہ نشست ایم کیو ایم نے جیتی تھی۔