صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے والد کی فاتحہ خوانی جاری

جمعرات 8 ستمبر 2016 23:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 ستمبر ۔2016ء) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے والد میر غلام قادر بگٹی کی فاتحہ خوانی جاری مختلف سیاسی و قبائلی شخصیات نے تعزیت کی ممتاز سیاسی و قبائلی رہنماء میرغلام قادر بگٹی جو گزشتہ دنوں انتقال کر گئے تھے ان کی فاتحہ خوانی ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں ان کی رہائش گاہ پاکستان ہاؤس میں جاری ہے کوہلو سے کوہلو سے میریار خان مری ‘ میر نقیب مری ‘ سردار ذیشان لغاری ‘ سردار لیاقت بابرسمیت بگٹی ‘ کھیتران ‘ مزاری ‘بزدار ‘ گورچانی اور مری قبائل سے تعلق رکھنے والے قبائلی معتبرین نے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی‘ میر جان محمد بگٹی اور میر آفتاب بگٹی سے تعزیت کی اس موقع پر تعزیت کرنے والے نے کہا کہ میرغلام قادر بگٹی کی خدمات سیاسی و قبائلی میدان ناقابل فراموش ہیں ان کی ناگہانی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اسے پرکرنا انتہائی مشکل ہے تاہم ہم سمجھتے ہیں کہ انہوں نے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جس راہ کا تعین کیا ہمیں اس پر چلتے ہوئے صوبہ کی ترقی کو اپنا شعار بنانا ہوگا اس موقع پر سینکڑوں افراد نے ان کی فاتحہ خوانی کی ۔

متعلقہ عنوان :