Live Updates

حکومت کے جوش اورغصے کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے ،سڑکوں پرآنے پرمجبورنہ کیاجائے ،مولابخش چانڈیو

جمعرات 8 ستمبر 2016 23:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 ستمبر ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنمامولابخش چانڈیونے کہاہے کہ حکومت کے جوش اورغصے کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے ،سڑکوں پرآنے پرمجبورنہ کیاجائے ،عمران کاوزیراعظم کے گھرنہ جانے کافیصلہ اچھاہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مولابخش چانڈیونے کہاکہ پانامہ لیکس پرمتحدہ اپوزیشن ایک ساتھ چل رہی ہے ،عمران خان نے اچانک الگ جدوجہد کافیصلہ کیامشترکہ کوششیں ہوں گی توحکومت پردباوٴآئے گا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت جوش اورغصے میں ہے جس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے ،حکومت سے مطالبہ ہے کہ اپوزیشن کوسڑکوں پرآنے پرمجبورنہ کیاجائے،حکومت آجائے اورپارلیمنٹ میں بیٹھ کرتحقیقات کے اصول طے کرے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے وزیراعظم کے گھرنہ جانے کافیصلہ اچھی بات ہے ،اگرمتفقہ فیصلہ کیاگیااورہمیں اعتمادمیں لیاگیاتوساتھ کھڑے ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوزرداری جلدپنجاب کے شہروں کے دورے کریں گے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :