Live Updates

اسپیکر ایاز صادق نے گذشتہ روز عمران خان کے آنے پر اسمبلی سے باہر جانے کی وجہ بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 ستمبر 2016 13:22

اسپیکر ایاز صادق نے گذشتہ روز عمران خان کے آنے پر اسمبلی سے باہر جانے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09ستمبر2016ء) : قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ریفرنسز سے متعلق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو کہا کہ میں نے اپنی ذہانت کے مطابق آپ کے خلاف ریفرنسز پر فیصلہ کیا۔ انہوں نے جہانگیر ترین سے کہا کہ آپ کے پاس عدالت جانے کا بھی مکمل اختیار ہے۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی نے گذشتہ روز اسمبلی سے جانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں گذشتہ روز عمران خان کے اسمبلی میں آنے پر اس لیے چلا گیا تھا کہ کوئی غیر مناسب بات منہ سے نہ نکل جائے۔ یاد رہے گذشتہ روز پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے لیکن ان کے آتے ہی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ایوان سے باہر چلے گئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات