Live Updates

حمزہ شہبازشریف نے بے بنیاد الزام پرعمران خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا

عمران خان نے28اگست کو میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز پرتنویر مرازکے قتل کا الزام لگایا تھا،قانونی نوٹس میں عمران خان سے14روز میں معافی مانگنے کی استدعا کی گئی ہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 9 ستمبر 2016 15:59

حمزہ شہبازشریف نے بے بنیاد الزام پرعمران خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 ستمبر2016ء) :مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے بے بنیاد الزامات پر عمران خان کو قانونی نوٹس جاری کروادیاہے،عمران خان نے28اگست کو میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز پر تنویر مراز کے قتل کا الزام لگایا تھا،قانونی نوٹس میں عمران خان سے 14روز میں معافی مانگنے کی استدعا کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حمزہ شہبازشریف نے بے بنیاد الزامات پر عمران خان کو قانونی نوٹس بھیج دیاہے۔

نوٹس میں کہا گیاہے کہ بے بنیاد الزامات سے حمزہ شہباز کی سیاسی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔عمران خان نے حمزہ شہباز پر تنویر مراز کے قتل کا الزام لگایا تھا۔نوٹس میں مزید کہا گیاہے کہ عمران 14روز میں میڈیا کے سامنے پیش ہوکر غیرمشروط معافی مانگے۔معافی نہ مانگنے کی صورت میں مزید عدالتی کاروائی عمل میں لائینگے۔عمران خان کو 28اگست کو میڈیا سے گفتگو کا نوٹس دیا گیاہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :