طاہر القادری ثابت شدہ جھوٹے، الزامات پرہتک عزت کا دعوی دائر کریں گے‘ ایم ڈی شریف گروپ آف انڈسٹریز

جمعہ 9 ستمبر 2016 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 ستمبر ۔2016ء) رمضان شوگر مل چنیوٹ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے کے بعد ایم ڈی شریف گروپ آف انڈسٹریز یوسف عباس شریف نے ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے ان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے سنگین ترین الزامات لگنے کے بعد ایم ڈی شریف گروپ آف انڈسٹریز یوسف عباس شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ طاہر القادری ثابت شدہ جھوٹے ہیں، شریف خاندان کی شوگر ملز میں کوئی بھارتی کام نہیں کر رہا۔

جھوٹ بولنے پر طاہر القادری کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کریں گے اور انہیں عدالت لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی شوگر مل 1992 میں قائم ہوئی اور اس میں 1100 ملازمین کام کر رہے ہیں۔ رمضان شوگر مل کے ملازمین میں کوئی بھارتی کام نہیں کر رہا حالانکہ کوئی غیر ملکی بھی نہیں ہے اور تمام ملازمین پاکستانی ہیں۔

متعلقہ عنوان :