پی ایس127 کے ضمنی انتخابات میں عوام نے ووٹ 2018 کیلئے پی ایس پی کیلئے رکھ لئے،فاروق ستار کا سارا ڈرامہ فلاپ ہوگیا

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 9 ستمبر 2016 23:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 ستمبر ۔2016ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پی ایس127 کے ضمنی انتخابات میں عوام نے ووٹ 2018 کیلئے پی ایس پی کیلئے رکھ لئے،فاروق ستار کا سارا ڈرامہ کل فلاپ ہوگیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے پی ایس پی چیئر مین مصطفی کمال نے کہا کہ فاروق ستار کا آئین کام کر رہا ہے کیا بانی ایم کیو ایم کو نکالنے میں،فاروق ستار کا سارا ڈرامہ کل فلاپ ہوگیا،پی ایس127میں عوام نے سارا ووٹ 2018 کے لئے پی ایس پی کے لئے رکھ لیا، پی ایس 127انتخاب میں جس کا جہاں بس چلا اس نے وہاں کام اتارا،شادمان کے علاقے میں پولنگ اسٹیشن میں متحدہ نے بھی اپنا کام کیا، میرا100فیصد مقصد پورا ہورہا ہے،۔

انہوں نے کہا کہ فیصل سبزواری کے لئے نیک تمنائیں ہیں،اﷲ ان کو کامیاب کرے، مجھے پتہ ہے کہ فیصل سبزواری کا فیصلہ صحیح ثابت نہیں ہوگا۔