وزارت داخلہ کے الطاف حسین کیخلاف ریفرنس پربرطانوی ہوم آفس کا جوابی مراسلہ

کراچی میں22اگست کے پرتشدد واقعات کی شدید مذمت،برطانوی پولیس تمام شواہد کا نہایت توجہ کیساتھ تجزیہ کریگی،مزید شواہد کی ضرورت ہوئی تو ہائی کمیشن کے ذریعے رابطہ کیا جائیگا۔برطانوی ہوم آفس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 ستمبر 2016 18:30

وزارت داخلہ کے الطاف حسین کیخلاف ریفرنس پربرطانوی ہوم آفس کا جوابی ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 ستمبر2016ء) :بانی ایم کیوایم الطاف حسین کیخلاف وزارت داخلہ کے ریفرنس پر برطانوی ہوم آفس کا جوابی مراسلہ موصول ہوگیاہے،جس میں کراچی میں 22اگست کے پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق برطانوی ہوم آفس کے اعلیٰ اہلکار کے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی وزارت داخلہ کا ریفرنس میٹروپولیٹن پولیس کو بھیج دیا گیا ہے۔برطانوی پولیس تمام شواہد کا نہایت توجہ کے ساتھ تجزیہ کرے گی۔برطانوی ہوم آفس نے مزید کہا کہ الطاف حسین کیخلاف کاروائی کیلئے مزید شواہد کی ضرورت ہوئی تو ہائی کمیشن کے ذریعے پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔برطانیہ میں پولیس مکمل طور پر آزاد ہے اور قانون کے مطابق کاروائی کرتی ہے۔