وزیراعظم محمد نواز شریف کا کراچی میں کچھوؤں کی اسمگلنگ کے کیس کا سخت نوٹس، قبضے میں لئے گئے کچھوؤں کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کرنے اور سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

ہفتہ 10 ستمبر 2016 23:03

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10ستمبر ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی میں کچھوؤں کی اسمگلنگ کے کیس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ قبضے میں لئے گئے کچھوؤں کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ دریں اثناء ایک پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے موسمیاتی تبدیلی رضوان محبوب نے کہا ہے کہ اس قسم کی عالمی اسمگلنگ کو مستقل بنیادوں پر روکنے کیلئے ”کنونشن آن انٹرنیشنل ٹریڈ ان ڈینجرڈ سپیشیز“ کے قوانین کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور آئندہ ہفتے ان کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔