قائداعظم محمد علی جناح کی 68 ویں برسی پر بلاول بھٹو زرداری کا پیغام

ہفتہ 10 ستمبر 2016 23:08

کراچی ۔ 10 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10ستمبر ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پاکستان کو دنیا کے نقشہ پر ایک مساوی اور ماڈل مسلم قوم بنانے والے نظریے کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز قائداعظم محمد علی جناح کی 68 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پیپلز پارٹی قائداعظم محمد علی جناح کے نظریے اور ویژن کی مشعل بردار ہے، پاکستان پیپلز پارٹی ملک کے گوشے گوشے میں عوام سے مل کر قوم کو متحدکرنے والے عمل کو جاری رکھے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بانی قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہتر راستہ یہ ہے کہ ان کے ویژن کو آگے بڑھایا جائے جس میں انتہا پسندی، تنگ نظری کی کوئی گنجائش نہیں اور سب برابر ہیں۔