پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو عید الاضحی سے قبل 2 تنخواہیں ادا کر دی گئیں

ادارے کے مرحوم ملازمین کی فیمیلز کیلئے بھی 320 ملین روپے کی رقم وفاقی حکومت نے جاری کر دی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 23:09

پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو عید الاضحی سے قبل 2 تنخواہیں ادا کر ..

کراچی ۔ 10 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10ستمبر ۔2016ء) پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو عید الاضحی سے قبل 2 تنخواہیں ادا کر دی گئیں جبکہ ادارے کے مرحوم ملازمین کی فیمیلز کیلئے بھی 320 ملین روپے کی رقم وفاقی حکومت نے جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز پاکستان اسٹیل ملز کے سینئر افسر نے ” اے پی پی “ کو بتایا کہ اسٹیل ملز کے ملازمین کو جمعہ کی سہ پہر سے ہی تنخواہ دے دی گئی تھی تاہم اکثریت ملازمین نے ہفتہ کے روز تنخواہ بینک سے وصول کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عید الاضحی کے موقع پر تنخواہیں ملنے سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور حکومت کی جانب سے جلد تیسری تنخواہ بھی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان اسٹیل ملز کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دو روز قبل 320 ملین روپے بھی جاری کئے ہیں جو کہ ریٹائرڈ ملازمین جو کہ وفات پاگئے ہیں ان ملازمین کی فیملیز کو پروویڈنٹ فنڈ کے سلسلے میں ادا کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :