عابدشیرعلی باپ کی طرح ابنارمل شخص ہے،پاکستا ن عوامی تحریک

ہفتہ 10 ستمبر 2016 23:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10ستمبر ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ عابد شیر علی اپنے باپ کی طرح ایک ابنارمل شخص ہے،اسکی تنقید کا جواب دینا تو ہین سمجھتے ہیں ،میٹر ریڈروں کی رشوت اور قومی خزانے کی لوٹ مار پر پلنے والے ڈاکٹر طاہر القادری پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے جرائم اور گریبانوں پر نظر ڈالیں ۔ترجمان نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قصاص کے خوف نے نواز شریف کابینہ کے چوروں اور قاتلوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں ۔

یہ ملک و قوم کی بد قسمتی ہے کہ کرپٹ لٹیرے اور پاکستان کی سلامتی کے دشمن اقتدار میں بیٹھے ہیں اور عزت دار لوگوں پر کیچڑ اچھالا جا رہا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ عابد شیر علی سیاست کے تالاب کی ایک گندی مچھلی ہے ۔یہ دونوں ” پیو پُتر “ جھوٹے اور پاگل ہیں اور سارا فیصل آباد انہیں ابنارمل فیملی کے طور پر پکارتا ہے ۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی پولیس فاؤنڈیشن کے پلاٹوں پر قبضے کرنے اور بجلی چوری کرانے کا سب سے بڑا مجرم ہے ۔

وہ وقت بہت قریب ہے جب عابد شیر علی جیسے فراڈیے جیلوں میں بند ہوں گے ۔ترجمان نے کہا کہ عابد شیر علی میں جرات ہے تو اپنے پانامہ کے ڈاکو آقاؤں سے کہے کہ وہ نام ای سی ایل میں ڈال کر دکھائیں ۔ترجمان نے مزید کہا کہ فیصل آباد کے جرائم پیشہ عناصر کابینہ میں بیٹھے ہیں اس لئے فیصل آباد جرائم پیشہ لوگوں اور دہشتگردوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے

متعلقہ عنوان :