وزیراعلیٰ بلوچستان کی خضدارمیں طالب علم کی فائرنگ سے ہلاکت کی مذمت

ہفتہ 10 ستمبر 2016 23:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10ستمبر ۔2016ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے خضدار کے طالبعلم محمد نادر زہری کے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ انہوں نے پولیس اور انتظامیہ کو واقعہ میں ملوث عناصر کی جلد گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ قاتلوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گاانہوں نے دعا کی ہے کہ الله تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبروہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا ء فرمائے

متعلقہ عنوان :