شیخ رشید نے تحر یک انصاف کے ’’رائے ونڈ مارچ ‘‘میں شر کت کا اعلان کردیا
کپتان کا اتحاد ی ہوں انکا ساتھ نہیں چھوڑ سکتا ‘ ساری اپوزیشن بھی (ن) لیگ سے مل جائے تو رائے ونڈ مارچ نہیں روک سکتی ‘حکمرانوں نے اور اسحاق ڈار نے جب سچ بولا یہ ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا ‘اگر کوئی پیپلز پارٹی کوئی یہ یقین دہانی کرو ادیں نواز شریف کا احتساب ہو گا ،آصف زرداری کا نہیں ہو گا تو وہ کل احتجاجی تحریک کا حصہ ہوں گے ‘ میں اگر اسمبلی میں نہ بھی ہوا تو لال حویلی اگر نواز شریف نہ ہوئے تو جیل میں ہوں گے ‘گفتگو
اتوار 11 ستمبر 2016 14:06
لاہور/اسلاآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے تحر یک انصاف کے ’’رائے ونڈ مارچ ‘‘میں شر کت کا اعلان کرتے ہوئے کپتان کا اتحاد ی ہوں انکا ساتھ نہیں چھوڑ سکتا ‘ ساری اپوزیشن بھی (ن) لیگ سے مل جائے تو رائے ونڈ مارچ نہیں روک سکتی ‘حکمرانوں نے اور اسحاق ڈار نے جب سچ بولا یہ ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا ‘اگر کوئی پیپلز پارٹی کوئی یہ یقین دہانی کرو ادیں نواز شریف کا احتساب ہو گا ،آصف زرداری کا نہیں ہو گا تو وہ کل احتجاجی تحریک کا حصہ ہوں گے ‘ میں اگر اسمبلی میں نہ بھی ہوا تو لال حویلی میں موجود ہوں گا ،اگر نواز شریف نہ ہوئے تو جیل میں ہوں گے ،قوم ان کے خلاف تیار بیٹھی ہے بس انجن لگنے کی دیر ہے۔
اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو اور اپنے ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ کوئی اور عمران خان کے رائے ونڈ میں شریک نہ بھی ہو مگر میں ضرور شر یک ہوں گا اور عمران خان کے ساتھ کندھے سے کند ھا ملا کر چلتا رہوں گا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا اگر نواز شریف کا احتساب ہوا ،یا ماڈل ٹا ؤن کے کیس کی تحقیقات ہوئیں تو یہ اس ملک میں بہت بڑی تبدیلی ہو گی پانامہ لیکس نہ فوج کی پیداوار ہے نہ سیاست دونوں کی مگر سب ا س ملک میں شفاف احتساب چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹ کا دھندہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا پنجاب میں رینجرز آ چکی ہے پولیس مکمل ناکام ہو گئی ہے ،پنڈی کی میٹرو میں دراڑیں پڑ چکی ہیں ،نندی پور کا ریکارڈ جل چکا ہے حکمرانوں نے ڈلیور ہی نہیں کیا جس دن حکمرانوں نے اور اسحاق ڈار نے سچ بولا یہ ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ جس قوم کا بچہ یوپی ایس اور ٹارچ کی روشنی میں پیدا ہو رہا ہو اور بعد میں آپ کہیں کہ پیٹ میں کبھی تولیہ رہ گیا اور کبھی کچھ اور ،یہاں انسان کی کوئی حیثیت نہیں ،دنیا میں کوئی ایسا وزیر اعظم نہیں جو مجھ جیسے غریب ایم این اے کو کہے کہ تم آئندہ اسمبلی میں نہیں ہو گے چند مہینے میں فیصلہ ہو جائے گا کہ 2018 کے الیکشن میں کون اسمبلی میں ہو گا اور کون نہیں ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.