راجہ ظفر الحق کہوٹہ ‘آصف علی زداری لندن ‘عمران خان لاہور‘ بلاول بھٹوزرداری لاڑکانہ میں عید منائیں گے

اتوار 11 ستمبر 2016 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11ستمبر۔2016ء) ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے عید الاضحیٰ ادا کرنے کے لئے اپنی اپنی منزلوں کا رخ کر لیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین‘ سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کہوٹہ (راولپنڈی)‘پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ‘سابق صدر آصف علی زداری لندن ‘پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان لاہور‘پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو لاڑکانہ‘عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد لال حویلی راولپنڈی ‘پاکستان مسلم لیگ (ضیاء ) کے سربراہ اعجاز الحق راولپنڈی ‘مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین ‘سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی گجرات میں منائیں گے، جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق منصورہ لاہور نماز عید پڑھائیں گے اور عید بھی وہی کریں گے ‘پیپلز پارٹی کے راہنما ‘سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ملتان میں عید الاضحیٰ اپنے پیاروں کے ساتھ منائیں گے اور وہیں پر سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے قربانی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :