شیخ رشیداحمد نے قربانی کے لئے ایک اونٹ ،دودمبے خرید لئے

اتوار 11 ستمبر 2016 23:39

شیخ رشیداحمد نے قربانی کے لئے ایک اونٹ ،دودمبے خرید لئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11ستمبر۔2016ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ‘ایم این اے شیخ رشیداحمد نے عید الاضحی کے لئے وفاقی دارالحکومت کی سب سے بڑی مویشی منڈی سے ایک لاکھ روپے مالیت کا اونٹ اور 40,40لاکھ کے دودمبے خرید لئے ۔اتوار کو شیخ رشید احمد عیدالاضحیٰ کے لئے قربانی کے جانور خریدنے کے لئے اسلام آباد منڈی پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

جہاں پر مختلف جانوردیکھنے کے بعد انھیں ایک اونٹ جسکی مالیت ایک لاکھ روپے اور دو دمبے جن کی مالیت 40,40لاکھ روپے تھی پسند آئے اور خرید لیے ۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میری ہر سال عید الاضحی کے موقع پر یہی ترجیح ہوتی ہے کہ اونٹ کی قربانی کروں ‘عیدالاضحی کے جانور خریدنے کے لئے میں اپنے خاندان کے بچوں کو ساتھ لاتا ہوں ان کی پسند کا جانور خریدتا ہوں اور سنت ابراہیمی کے مطابق قربانی کرتا ہوں ۔