سوات میں بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے پانچ افراد جاں بحق، 12مکانات تباہ

اتوار 11 ستمبر 2016 23:39

سوات میں بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے پانچ افراد جاں بحق، 12مکانات تباہ

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11ستمبر۔2016ء) سوات کے علاقے مدین میں شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد آسمانی بجلی کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں ،جاں بحق افراد کی تعداد 5ہوگئی جن میں دومائیں اور بچے شامل ہیں ،حادثے میں 4افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ سیلابے ریلے میں 12مکانات تباہ ہوگئے ہیں تفصلا کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات ہونے والی شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد مدین کے موضع پلم کی پہاڑی پر آسمانی بجلی گری جس سے برساتی نالے میں شدید طغیانی آ گئی اور بارہ مکانات بہا کر لے گئی ،تحصیل ناظم حبیب اﷲ کے مطابق سیلابی ریلے سے بارہ مکانات بہہ کر تباہ ہوگئے اور مکانات میں ملبے تلے دب کر چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں ، فضل کرم کی اہلیہ مسماۃ بل نشتہ اور کمسن بیٹا شیراز اورعلی اسلام کی اہلیہ کلثوم اور کمسن بیٹا مزمل شامل ہیں ادھر نیاز محمد ولد فرید سکنہ بشی گرام راستے پر بھینس لے جاتے ہوئے ریلے میں بھینس سمیت بہہ گیا حادثے کے بعد پاک فوج ،ریسکیو1122،پولیس کی ٹیمیں پہنچ گئیں جنھوں نے مقامی افراد کے ہمراہ امدادی کاموں میں حصہ لیا ،امدادی ٹیموں نے خواتین اور بچوں کی لاشیں نکا لیں جبکہ اسی طرح تین زخمیوں کو بھی نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ، ادھر نیاز محمد کی لاش درشخیلہ کے مقام پر دریا0ئے سوات سے ملی ،جن افراد کے مکانات تباہ ہوئے ہیں ان میں محمد جان ،دلفروز،شتمند،علی اسلام ،شاہ تمروز،قیصر،خضر محمد ،فضل کرم ،محمد صادق ،درویش ،حبیب اﷲ اور بہروز شامل ہیں ،ضلعی انتظا میہ کے مطابق جاں بحق اور متاثرہ افراد کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں اور جلد ہی انہیں امداد فراہم کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :