حج کے دوران مقامات مقدسہ میں‌پہلی بچی کی پیدائش، نام ’منیٰ‘ رکھ دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 ستمبر 2016 12:53

حج کے دوران مقامات مقدسہ میں‌پہلی بچی کی پیدائش، نام ’منیٰ‘ رکھ دیا ..

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر 2016ء) : حج کے دوران مقامات مقدسہ پر پہلی بچی کی پیدائش ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بچی کے جنم، کے بعد سعودی وزارت صحت نے اتوار اور پیر کی درماینی شب کو بچی کی پیدائش کا اعلان کیا اور بتایا کہ اس بچی کا نام ”منیٰ “ رکھ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر وزارت صحت کی جانب سے اس نوزائیدہ بچی کی تصویر بھی جاری کی گئی۔ عربی اخبار کے مطابق بچی کی والدہ بھی خیریت سے ہیں جبکہ بچی کا نام والدین کے اتفاق رائے سے رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :