مقبوضہ کشمیر میں‌بھارتی مظالم، عید الاضحی پر آزاد کشمیر میں‌احتجاج کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 ستمبر 2016 13:53

مقبوضہ کشمیر میں‌بھارتی مظالم، عید الاضحی پر آزاد کشمیر میں‌احتجاج ..

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر 2016ء) : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف عید الاضحٰی کے موقع پر آزاد کشمیر میں احتجاج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آزاد کشمیر میں مرکزی ریلی وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کی قیادت میں مظفر آباد عید گاہ سے شروع ہو گی۔ راجا فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک سے لا تعلقی کسی طور قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر چھرے والی گن استعمال ہو رہی ہے، اور یہ جانتے ہوئے ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم اپنے گھروں میں عید منائیں۔