امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی فاروق ستار کی عیادت

muhammad ali محمد علی پیر 12 ستمبر 2016 18:54

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر 2016ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے فاروق ستار کی عیادت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں زخمی ہو جانے والے متحدہ کے رہنما فاروق ستار کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچے۔

(جاری ہے)

حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فاروق ستار کی طبیعت اب بہت بہتر ہے۔ الحمداللہ فاروق ستار کو زیادہ نقصان نہیں ہوا اور امید ہے وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔