وزیر اعظم نواز شریف آئندہ کل آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 ستمبر 2016 14:48

وزیر اعظم نواز شریف آئندہ کل آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 ستمبر 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف آئندہ کل آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف دورہ اقوام متحدہ سے قبل آزاد کشمیر حکومت اور کشمیری قیادت کو اپنے اعتماد میں لیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف آئندہ کل آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کا بھی جائزہ لیں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف آزاد کشمیر کے صدر، وزیر اعظم اور کابینہ اراکین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔