عید کی تعطیلات ختم ہونے پر پردیسی افسردہ چہروں کے ساتھ واپس لوٹ آئے

جمعرات 15 ستمبر 2016 16:21

عید کی تعطیلات ختم ہونے پر پردیسی افسردہ چہروں کے ساتھ واپس لوٹ آئے

فیصل آباد۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 ستمبر۔2016ء) عیدا لاضحی کی خوشیاں اپنے پیاروں کے سنگ منانے کیلئے اپنے آبائی گھروں کو جانے والے لاکھوں پردیسی عید کی تعطیلات ختم ہونے پر جمعرات کے روز افسردہ چہروں کے ساتھ واپس لوٹ آئے جبکہ ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث ہزاروں مسافروں کوسخت پریشانی کا سامناکرنا پڑا اوراس موقع پر اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ بھی انتہا پر رہی۔

(جاری ہے)

عید ا لاضحی کی تعطیلات کے اختتام کے باعث بدھ اور جمعرات کے روز بس وویگن سٹینڈز ، ریلوے سٹیشنز وغیرہ پر مسافروں کا زبردست جم غفیر دیکھنے میں آیا جن میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کی بہت بڑی تعداد بھی شامل تھی ۔ ا س موقع پر حسب روائت ٹرانسپورٹ مافیا مجبور مسافروں کو لوٹتا رہا اور انہوں نے ٹرانسپورٹ کی کمی کا بہانہ بنا کر منہ مانگے کرائے وصول کئے ۔ یہاں یہ امربھی قابل ذکرہے کہ اگر چہ حکومت کی جانب سے اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ روکنے کیلئے بھر پور اقدامات کئے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :