رواں سال کا آخری چاند گرہن (کل) ہوگا

جمعرات 15 ستمبر 2016 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ رواں سال کا آخری چاند گرہن (کل) جمعہ کو ہوگا،16ستمبرکی شب11بجکر55 منٹ پرمکمل چاند گرہن ہو گا۔

(جاری ہے)

چاندگرہن 16اور17ستمبرکی درمیانی شب1بجکر54منٹ تک جاری رہیگا،چاند گرہن 16 ستمبر کی شب 9بج کر55 منٹ پر شروع ہوگا،ایشیا،افریقا،آسٹریلیا،یورپ ،جزیرہ مغربی بحرالکاہل میں بھی چاند گرہن واضح ہوگا،محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دوران چاندگرہن بلوچستان میں بھی آسمان صاف ہوگا،دوران چاندگرہن خیبرپختونخوا،بالائی پنجاب میں آسمان صاف ہوگادوران چاندگرہن آزادکشمیر،سندھ،جنوبی پنجاب میں بھی آسمان صاف ہوگا۔