پاکستان کو دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر ناہوگی ، امریکہ کا ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ

پاکستان دہشتگردوں کے لئے اپنی برداشت کی پالیسی یکساں تبدیل نہیں کرتا ، پاکستان نے القاعدہ کو جڑ سے ختم کرنے میں امریکا کے ساتھ کام کیا ہے ، دہشتگردوں کے خاتمے میں پاک فوج نے اہم پیش رفت کی ہے ، جنرل راحیل شریف کے 6 جولائی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، افغانوں کوپناہ دیکرپاکستان نے خطے میں طویل مدتی امن واستحکام میں ہماری مددکی پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی خصوصی نمائندہ رچرڈ اولسن کا سینیٹ کمیٹی خارجہ تعلقات میں پاکستان سے متعلق بیان

جمعرات 15 ستمبر 2016 23:11

پاکستان کو دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر ناہوگی ، امریکہ ..

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء ) پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکی خصوصی نمائندہ رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرکے ان کی تمام محفوظ پناہ گاہیں ختم کرنا ہونگی ، پاکستان دہشتگردوں کے لئے اپنی برداشت کی پالیسی یکساں تبدیل نہیں کرتا ، پاکستان نے القاعدہ کو جڑ سے ختم کرنے میں امریکا کے ساتھ کام کیا ہے ، دہشتگردوں کے خاتمے میں پاک فوج نے اہم پیش رفت کی ہے ، جنرل راحیل شریف کے 6 جولائی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، افغانوں کوپناہ دیکرپاکستان نے خطے میں طویل مدتی امن واستحکام میں ہماری مددکی ۔

جمعرات کو امریکی سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ تعلقات میں پاکستان سے متعلق بیان دیتے ہوئے امریکی خصوصی نمائندہ رچرڈ اولسن نے کہا کہ فاٹا میں پاک فوج کے آپریشن کی اہمیت برقرار ہے اور اس نے دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرنے میں اہم پیش رفت کی ہے ۔

(جاری ہے)

وادی راجگل میں حالیہ آپریشن خیبر سوم میں بھی پاک فوج نے کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ رچرڈ اولسن نے کہاکہ شواہدکی بنیادپرپاک فوج نے کومبنگ آپریشن کیے اورنتائج افغانستان سے شیئرکیے۔

ہم جنرل راحیل شریف کے 6 جولائی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے القاعدہ کو جڑ سے ختم کرنے میں امریکا کے ساتھ کام کیا ہے ۔ رچرڈ اولسن نے کہا کہ امریکا نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کو دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرنا ہو گی اور دہشتگردوں کی تمام پناہ گاہیں ختم کرنا ہونگی ۔ رچرڈ اولسن نے کہا کہ پاکستان دہشتگردوں کے لئے اپنی برداشت کی پالیسی یکسر تبدیل نہیں کرتا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت نے ہمیں تمام دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کابل میں امریکن یونیورسٹی پرحملے کے بعد افغانستان نے پاکستان کوشواہد دیئے، پاکستان ،افغانستان کے درمیان تعمیری روابط خطے میں امن واستحکام کیلئے لازمی ہیں۔اولسن نے کہاکہ افغانوں کوپناہ دیکرپاکستان نے خطے میں طویل مدتی امن واستحکام میں ہماری مددکی ،پاکستان نے 40 سال سے15لاکھ افغان باشندوں کوپناہ دیکرانتہائی اہم کام کیا