ملتان میں ٹرین کے حادثے کے نتیجے میں متاثر ہونے والا ٹریک کو بحال

تفتیش کار حادثے کی تفتیش میں مصروف ،حقائق کا جائزہ لے رہے ہیں ، بظاہر لگ رہا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا، وفاقی وزیر ریلوے

جمعرات 15 ستمبر 2016 23:11

ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء ) ملتان میں ٹرین کے حادثے کے نتیجے میں متاثر ہونے والے ٹریک کو بحال کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متاثر ہونے والی پٹڑی پر حادثے کے مقام پر مرمت کا کام مکمل کر دیا گیا اور اسے بحال کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملتان میں پیش آنے والے حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔

ادھر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تفتیش کار حادثے کی تفتیش میں مصروف ہیں اور حقائق کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بظاہر لگ رہا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا تاہم حتمی بات نہیں کہہ سکتا۔ ڈرائیور فرار نہیں ہو سکتا وہ ہمارے پاس موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کا ہر مسافر انشورڈ ہے ۔