عید کے پہلے روزکوئٹہمیں پولیس موبائل کے قریب زور دار بم دھماکہ، 2 اہلکار شہید ، 8 افراد زخمی
جمعرات 15 ستمبر 2016 23:15
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء ) عیدالضحیٰ کے پہلے روزکوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ پر پولیس موبائل کے قریب زور دار بم دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔
(جاری ہے)
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سریاب روڈ پر واقع سریاب مل کے قریب پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اْس کے قریب زور دار دھماکہ ہوا دھماکے میں 2 اہلکار کانسٹیبل اسلم اورکانسٹیبل رسول شہید جبکہ کانسٹیبل عبدالغفور ،کانسٹیبل صحبت خان ،عبدالعزیز،کانسٹیبل آدم خان ،کانسٹیبل عبدالرشید،کانسٹیبل اختر،دھنی بخش ،کانسٹیبل امان گل ،محمد زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں کوفوری طورپرہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سریاب روڈ کو ہرقسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ریسکیو کا عملہ بھی جائے وقوعہ پہنچ چکا ہے جبکہ بم ڈسپوزبل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کرلیا گیا ہے جبکہ شواہد اکھٹے کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔ پولیس حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ہی تفصیلی آگاہ کیا جائے گا“۔مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.