پی آئی اے نے جرمنی ، بارسیلونا اور بنکاک کے لیے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا
سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 ستمبر 2016 12:40
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16ستمبر 2016ء) : پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے نے جرمنی ، بارسیلونا اور بنکاک جانے والے اپنے روٹس کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب اور دبئی کے لیے اپنی سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کے بعد پی آئی اے نے جرمنی، بارسیلونا اور بنکاک کے لیے اپنے روٹس کا دوبارہ آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے۔
قومی ائیر لائن نے اپنے بیڑے میں رواں سال کے آخر تک مزید جہاز شامل کرنے اور آئندہ کچھ ماہ میں کم از کم جرمنی کے لیے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔(جاری ہے)
اس مقصد کے لیے پی آئی اے آئندہ سال جنوری کے مہینے تک اپنے بیڑے میں تیسرا A330 بھی شامل کر لے گا جس کے بعد ہفتے میں تین دن برطانیہ اور مانچسٹر میں رکنے کی بجائے نیویارک جانے والی پرواز جرمنی میں قیام کرے گی۔
پی آئی اے کے سی ای او نے بھی ایک آن لائن خبر ایجنسی کو دئے گئے انٹرویو کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ پی آئی اے جلد ہی اپنے کھوئے ہوئے روٹس دوبارہ شروع کر لے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیا روٹ آئندہ سال جنوری سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پی آئی اے 2020 تک اپنے بیڑے میں 60 جہاز جبکہ 2025 تک اپنے بیڑے میں 100 جہاز شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
بشری بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں، عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.