لندن کے میئر صادق خان کی ٹرمپ پر تنقید

جمعہ 16 ستمبر 2016 12:46

لندن ۔ 16 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء) برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان نے امریکی ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسلمان تارکین وطن کے خلاف الفاظ کی مذمت کی ہے۔ پاکستانی نڑاد صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات امریکی شہر شکاگو میں کہی۔ خان امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات میں فروغ کے لیے امریکا کے دورے پر ہیں۔ شکاگو کونسل آف گلوبل افیئرز میں خطاب کرتے ہوئے خان کا کہنا تھا کہ جب ہم یہ سمجھتے ہیں کہ مسلمان ہوتے ہوئے مغربی اقدار کو برقرار رکھنا ممکن نہیں ہے تو ہم براہ راست ان لوگوں کے ہاتھوں میں کھیلتے ہیں جو ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :