خواجہ اظہارالحسن کو بغیروارنٹ گرفتاری اور بغیرالزام کے گرفتار کیا گیا۔فاروق ستار

ایم کیوایم کی جانب سے مذمت کرتا ہوں،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ سے پوچھتا ہوں کہ کس کے ایجنڈے پر کام ہورہاہے۔سربراہ ایم کیوایم پاکستان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 16 ستمبر 2016 16:03

خواجہ اظہارالحسن کو بغیروارنٹ گرفتاری اور بغیرالزام کے گرفتار کیا ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 ستمبر2016ء) :ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ خواجہ اظہار الحسن کو بغیروارنٹ گرفتار ی اور بغیر الزام کے گرفتار کیا گیاہے،ایم کیوایم کی جانب سے مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب چھاپہ مارا گیاگھر میں کوئی مرد بھی نہیں تھا۔جبکہ ان کے گھر چھاپہ مارا گیا۔بغیر لیڈیز پولیس کے کسی کے گھر میں نہیں گھسا جاتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی اور اسمبلی ممبر کوعلاقے کی عوام کے سامنے جس طرح گرفتار کرکے لے جایا گیا۔اس سے زیادہ ذلت اور رسوائی اور جمہوری نظام کی بے توقیری نہیں ہوسکتی۔معاملہ لندن سے آنے والے بیانات کا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ سے پوچھتا ہوں کہ کس کے ایجنڈے پر کام ہورہاہے۔انہوں نے سب سینیٹرز،اراکین اسمبلی اور میئرز گرفتاری دے دیں۔تو اس ذلت رسوائی سے بہتر ہے۔